استنبول میں سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کی تلاشی بھی لے لی گئی

0

انقرہ(امت نیوز)ترک پولیس نے بدھ کو استنبول میں تعینات سعودی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کی تلاشی بھی لے لی ہے۔سعودی قیادت سے صحافی جمال خشوگی کے معاملے پر مذاکرات کے بعد امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ترکی پہنچ گئے جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردو غان اور وزیر خارجہ مولود چاؤش اوگلو سے ملاقاتیں ہوئیں تاہم ان کی تفصیل جاری نہیں کی گئی ہے ۔منگل کو ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پومپیو اپنے ساتھ نئی معلومات لا رہے ہیں ۔سعودی عرب سے انقرہ روانگی سے قبل مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ سعودی عرب نے یقین دلایا ہے کہ تفتیش میں کسی کو بھی استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔ معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ سعودی صحافی جمال خشوگی کیس میں ترکی جانے والے تمام 15مشتبہ سعودی افراد سیکورٹی فورسز،فوج یا وزارتوں سے تعلق رکھتے ہیں ۔ معاملے کی کڑیاں سعودی ولی عہد سے جا کر مل رہی ہیں ۔مشتبہ افراد میں سے ایک سعودی ولی عہد کے ساتھ غیر ملکی دوروں پر بھی جاتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More