ماڈل ٹائون واقعہ میں ملوث116اہلکارعہدوں سے ہٹادیئے گئے
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث 116 پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ ہٹائے گئے ڈی ایس پی، انسپکٹرز، انچارج انویسٹی گیشن سمیت تمام 116 اہل کاروں کوپولیس لائن میں رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سانحہ میں ملوث 4 ایس پیز کو پہلے ہی فیلڈ پوسٹنگ سے ہٹا دیا گیا تھا تاہم وزیراعظم کے حکم کے باوجود سابق آئی جی پنجاب محمد طاہر نے پولیس اہل کاروں کو عہدوں سے نہیں ہٹایا تھا اور سابق آئی جی محمد طاہر کی تبدیلی کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی۔