عمرہ زائرین کے لئے حکومتی خوشخبری
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزارت مذہبی امور کے سیکرٹری محمد مشتاق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی درخواست پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستانی عمرہ زائرین پر 2 ہزار ریال ٹیکس ختم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے ۔اور جلد اس پر عمل شروع ہوجائے گا۔سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ 2 ہزار ریال ٹیکس صرف پاکستان کیلئے نہیں سارے ممالک کیلئے ہے جو دو سالوں کے اندر دوبارہ عمرہ پر جانے والوں پر سعودی حکومت نے عائد کیا ہے ۔