امریکی اخبار کی رپورٹ پر نیب تحقیقات کرے-اسد عمر کا مطالبہ

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے نیب سے امریکی اخبار کی رپورٹ میں شائع تمام افراد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔سابق وزیر توانائی خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ابراج نے ہم سے رابطہ کیا تھا لیکن ڈیل فائنل نہ ہوسکی تھی ۔ وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے نیب سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی اخبار کی رپورٹ میں جن کے نام آئے ہیں ، ان سب سے پوچھ گچھ کی جائے۔سب جانتے ہیں کہ نواز شریف کے دبئی میں قریبی ساتھی ندیم ملک ہیں۔ وفاقی حکومت نے اس ضمن میں ایف آئی اے سے تحقیقات کا مطالبہ کرایا تو یہ لوگ سیاسی انتقام کا الزام عائد کر سکتے ہیں ، اس لئے نیب رپورٹ میں سامنے آنے والے تمام ناموں کی چھان بین کرے ۔سابق وزیر توانائی اور نواز لیگ کے رہنما خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ابراج گروپ نے این او سی کیلئے رجوع کیا تھا لیکن طویل مذاکرات کے باوجود ڈیل فائنل نہیں ہوسکی تھی ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم معاہدے کے بغیر بھی کے الیکٹرک کو اس لئے اضافی بجلی دیتے رہے تھے کہ کراچی کی روشنیاں برقرار رہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More