بینک ملازمین پر میڈیا سے گفتگو پر پابندی عائد

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ویمن بینک کی طرف سے تمام ملازمین پر میڈیا سے بات کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔جے آئی ٹی کی طرف سے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات شروع کئے جانے کے بعد ویمن بینک کی شاہین ضمیر کی طرف سے تمام ملازمین کو ارسال کی جانے والی ایک ای میل کے ذریعے اس پابندی سے آگاہ کیا گیا ہے۔ یہ پابندی کمیونیکیشن پالیسی 2016 کے تحت عائد کی گئی ہے ، جس میں کہا گیا ہے کہ بینک کا کوئی بھی ملازم کسی بھی حوالے سے میڈیا سے بات کرنے یا جرائد اور اخبار میں مضامین تحریر کرنے کا مجاز نہیں ہوگا۔بینک کا ترجمان ہی کسی بھی قسم کی وضاحت جاری کرنے یا پالیسی کی وضاحت سے متعلق با اختیار ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More