مغوی ایرانی گارڈز کی تلاش کیلئے فورسز متحرک-فضائی نگرانی بھی شروع

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہناہے کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے ایرانی گارڈز کی تلاش کیلئے متحرک ہیں اور پاک، ایران ڈی جی ایم اووز کے مابین ہاٹ لائن رابطہ موجود ہے۔دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، ایرانی وزیرخارجہ نے پاک ایران سرحد کے قریب 12 ایرانی سیکیورٹی گارڈز کی گمشدگی کا معاملہ اٹھایا جب کہ گارڈز کے اغوا کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شاہ محمود قریشی نے معاملے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قانون نافذ کرنے والے ادارے مغوی ایرانی گارڈز کی تلاش کے لئے متحرک ہیں، اور میر جاوہ سے ملحقہ سرحدی علاقے میں فضائی نگرانی اور مزید اہلکار تعینات کر دیئے گئے ہیں جب کہ پاک، ایران ڈی جی ایم اووز کے مابین ہاٹ لائن رابطہ موجود ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بین الاقوامی خبرایجنسی رائٹرز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پاکستان سے متصل ایران کے صوبہ سیستان بلوچستان کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں تعینات 14 سیکیورٹی اہلکاروں کواغوا کرلیا گیا ہے، اور یرغمال بنائے گئے اہلکاروں میں سے 5 کا تعلق بارڈر فورس جب کہ 2 کا پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ونگ سے ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More