پشاور(نمائندہ امت) پشاورپولیس نے پی کے71 میں ہونے والے ضمنی انتخابات سے قبل دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے4 افغان دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد ،پرائما کارڈ اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ ابتدائی تفتیش میں گرفتار دہشت گردوں نے کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں ۔ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں نے PK-71میں ضمنی انتخابات کے روز دہشت گردی کا منصوبہ بنایا تھا جو بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا لیا گیا ۔دہشت گردوں برکت ولد داوٴد گل ، زاہد اللہ ولد جنت گل ، محمد اللہ ولد جنت گل اور عزیز اللہ ولد مشال خان کے قبضے سے ڈھائی کلو گرام بارودی مواد،61 گز پرائما کارڈ ، 4 پستول اور مختلف بور کے180 عدد کارتوس بھی برآمدکئے گئے۔ابتدائی تفتیش کے دوران ضمنی انتخابات کے دوران تخریب کاری کرنے کی منصوبہ بندی کا اعتراف کر نے کے ساتھ ساتھ کئی سنسنی خیز انکشافات کئے ہیں جن کی روشنی میں تفتیش کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا ہے۔