گاڑیوں کی نیلامی میں خریداروں کی عدم دلچسپی-1کارفروخت ہوئی
اسلام آباد (نمائندہ امت ) وزیراعظم کی کفایت شعاری مہم کے حوالے سے ایک بار پھر وزیر اعظم ہاؤس کی49گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کی گئیں لیکن ایف بی آر کی جانب سے گا ڑیوں کی غیر حقیقی قیمتیں رکھے جانے کے باعث صرف ایک ہی گاڑی فروخت ہو سکی۔جبکہ این ایچ اےہیڈ کوارٹر کے زیر استعمال 77گاڑیوں کی نیلامی سےمجموعی طورپر8کروڑ32لاکھ روپےسےزائد اورپشاور دفتر کے زیر استعمال 15 گاڑیاں نیلام کرکے مجموعی طورپر2کروڑ 3لاکھ روپے سےزائدکی رقم قومی خزانے میں جمع کروادی گئی۔این ایچ اے ہیڈ کوارٹرمیں 62گاڑیوں کو6کروڑ29لاکھ روپے سے زائدقیمت میں نیلام کیا گیا،جو مقرر کردہ سرکاری قیمت سےمجموعی طورپر47 فیصد زائد ہے۔وزیراعظم ہاؤس میں نیلامی کے دوران مڑسڈیز بینز جیپ 90 لاکھ میں نیلام ہو گئی جبکہ نیلامی میں کھٹارہ گاڑیاں دیکھ کر خریداروں نے خریدنے سے صاف انکار کردیا بی ایم ڈبلیو کی بولی 4 کروڑ سے شروع کی گئی لیکن خریداروں نے قیمت نہ لگائی تو نیلامی کینسل کر دی گئی ۔ نیلامی کا عمل 86 ماڈل کی ٹیوٹا کرولا سے ہوا شروع ہوا لیکن انتظامیہ کی طرف سے لگائی گئی تین لاکھ قیمت پر کوئی بھی خریدنے نہ آیاایک نے صرف پچاس ہزار روپے قیمت لگائی ۔خریداروں نے گاڑی کی حالت دیکھ کر گاڑی کو کھٹارہ قرار دے کر خریدنے سے بھی صاف انکار کر دیا نیلامی کے دوران خریداروں نے گاڑیوں کی حالت اور قیمت پر جملے بھی کسے۔وزیر اعظم ہاؤس میں بی ایم ڈبلیو کی بولی 4 کروڑ سے شروع کی گئی لیکن خریداروں کی جانب سے قیمت نہ لگائے جانے کے باعث نیلامی ملتوی کردی گئی، مرسڈیز گاڑی کی بولی بھی منسوخ ہوگئی۔49 گاڑیوں میں سے 46 کی نیلامی کے لئے بولی لگی لیکن ہوئی صرف ایک گاڑی نیلام ہوئی وزیر اعظم ہاؤس کی گاڑیاں اب 25 اکتوبر کو دوبارہ نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔