نیب الزامات پر پارلیمانی تحقیقات نہیں ہوسکتیں-وزیر قانون

0

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر قانون فروغ نسیم نے نیب الزامات کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کیلئے اپوزیشن لیڈر کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، قومی اسمبلی میں شہباز شریف کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے فروغ نسیم نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر نے نیب کے رویے اور کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا مطالبہ کیا ہے، تاہم قانون میں اس کی ممانعت ہے، یہ عدالت نہیں، قومی اسمبلی میں یہ ڈسکس نہیں ہوسکتا کہ نیب تحقیقات قانونی ہیں یا غیر قانونی، نیب کو تحقیقات کے تحت گرفتاری کا اختیار حاصل ہے، اگر آپ کو اس پر اعتراض ہے تو اپنی حکومت میں قانون تبدیل کردیتے، انھوں نے کہا کہ حکومت کی نیب میں کوئی مداخلت نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More