چوری کے مینڈیٹ کی حکومت نے مسائل بڑھا دیئے-فضل الرحمان
کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےکہا ہے کہ جو شخص وزیراعظم کےنام سے پہچانا جاتا ہے وہ وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے۔کوئٹہ میں علماکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکمران اپنے ہی وعدے پورے نہیں کررہے، اسٹاک مارکیٹ کی حالت بدترین ہے اور ملکی معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے، چوری کے مینڈیٹ سے بننے والی حکومت نے عوام کے مسائل بڑھا دیئے ہیں، موجودہ حکمران اندرونی نہیں بیرونی ایجنڈے کے لوگ ہیں۔مولانا فضل الرحمان کاکہنا تھا کہ عام انتخابات میں بھر پور دھاندلی کی گئی، میرا دل نہیں کرتا کہ موجودہ حکومت کوحکومت کہوں اورجوشخص وزیراعظم کے نام سے پہچانا جاتا ہے وہ وزیراعظم کے منصب کی توہین ہے، مجھےحیرت ہوتی ہے جب کہا جاتا ہے الیکشن صاف وشفاف ہوئے، الیکشن کوصاف وشفاف کہنے والوں کا ضمیر بھی انہیں ملامت نہیں کرتا۔