توہین آمیز پروگرام پر ویب چینل کا مالک اور پروڈیوسر گرفتار
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی )چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کیخلاف توہین آمیز پروگرام نشر کرنیوالے ویب چینل کے مالک اور پروڈیوسرکو گرفتار کر لیا گیا،عدالت نے ملزموں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیاگیا۔پولیس نے فیصل رضاعابدی کاانٹرویونشرکرنیوالے ویب چینل کے مالک اورپروڈیوسرکو گرفتارکر لیا،ملزم ہنس مسرور اور احسن سلیم کوتھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے عدالت پیش کردیا،ملزموں کو انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کوثر عباس زیدی کے سامنے پیش کیا گیا ،تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان نے اعتراف کرلیا،عدالت سے استدعا ہے کہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیجاجائے،عدالت نے ملزمان کوجوڈیشل ریمانڈپراڈیالہ جیل بھیج دیا۔