ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے کیلئے ایف بی آرمیں کمیٹی تشکیل
اسلام آ باد (نمائندہ امت) وفاقی وزیر خزانہ نے بڑے پیمانے پر ٹیکس اصلاحات متعارف کرانے کے لیے وزیر مملکت برائے ریونیو حماد ا ظہر کی سربراہی مٰیں کمیٹی تشکیل دے دی ہے جبکہ تمام ٹیکس قوانین کا ترجمہ اردو میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ عام آدمی کو ٹیکس دینے اوراس نظام کو سمجھنے میں سہولت مل سکے۔ ایف بی آر کے ترجمان ڈا کٹر اقبا ل کے مطابق ٹیکس اصلاحات کی کمیٹی میں ملک کے بہترین ماہرین شامل کیے گئے ہیں جو ٹیکس اصلا حا ت کے پروگرام کے ا یجنڈے پر عمل درآمد کی نگرانی کرینگے ایجنڈے میں ریونیو و صولی میں ا ضافے کے لیے وسائل کو متحرک بنانے کی طویل ا لمیعاد اورمختصر المعیاد حکمت عملی شامل کی جا ئے گی۔ یہ فیصلہ ایف بی آر میں ہونے والے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا گیا۔ ا جلاس میں وزیر خزا نہ اسد عمرکے علاوہ وزیر مملکت براے ریونیو حماد ا ظہر ، اقتصادی مشاورتی کمیٹی کے ا راکین ثا قب شیرانی ، ٖڈا کٹر نو ید حا مد ،ڈا کٹر اسد زمان ، ممبر ٹیکس ریفارم کمیشن اشفاق تولہ اور پا کستان ٹیکس بار ا یسوسی ایشن کے صدر عبدا لقادر میمن اور شبر زیدی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کمیٹی کا ا جلاس ہر پندرہ روز کے بعد ہو گا جس میں ٹیکس و صولیوں کے لیے حکمت عملی طے کی جائے گی۔