پلوں اور انڈر پاسز کی تعمیرات کو فروغ دینا چاہیے-آکٹوپس میڈیا گروپ

0

کراچی(بزنس رپورٹر) اکٹوپس میڈیا گروپ کے چیئرمین وقارالحسن حیدری نے کہا ہے کہ 2کروڑ کی آبادی پر مشتمل کراچی میگا شہر اور ملک کا صنعتی حب ہے، جہاں سڑکوں پر نئی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی تعمیرات کو فروغ دینا چاہیے، اس طرح بدترین ٹریفک جام کا مسئلہ حل ہوسکے گا۔پلوں کے نیچے سے تجاوزات کا بھی خاتمہ کیا جائے۔ سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے اپنے دور میں شہر میں انڈر پاسز بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔اس وقت کے سٹی ناظم ایڈووکیٹ نعمت اللہ خان اور مصطفی کمال کے ادوار میں کراچی سگنل فری کوریڈورز کے ساتھ ماڈرن شہر کے طور پر نظر آنے لگا تھا، لیکن کچھ عرصہ بعد دیکھ بھال نہ ہونے پر یہ پل اور انڈر پاسز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ شارع فیصل اور لانڈھی پر قائم فلائی اوورز پر متعلقہ شعبہ کا عملہ کچرا جلاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈیفینس اتھارٹی گذری فلائی اوور کے نیچے کا پورا علاقہ موٹر میکینکس، ٹرک ڈرائیورز اور ٹیکسی ڈرائیورز نے گھیر رکھا ہے، لیکن ڈی ایچ اے میں کسی نے بھی اب تک ان قابضین کو ہٹانے پر توجہ نہیں دی۔ہمیں شہر بھر میں تمام فلائی اوورز اور انڈر پاسز کے لئے ایک کلر اسکیم کو اپنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر شہر کے پلوں کے نیچے سے تجاوزات ختم کرکے روشنی کا باقاعدہ نظام ہو اور کثیر تعداد میں پودے لگائے جائیں، تو یقینا شہر کے حسن میں چار چاند لگ جائیں گے۔ پلوں کے نیچے تجاوزات سیکورٹی کے لیے بھی خطرہ کا سبب بن سکتے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More