کانسٹیبلز-ہیڈ کانسٹیبلز و اے ایس آئیز کی اگلے2گریڈ میں ترقی کا اعلان

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کانسٹیبلز، ہیڈ کانسٹیبلز و اے ایس آئیز کو اگلے 2 گریڈ میں ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔ شہید بینظیر بھٹو ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں سندھ کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے ایگلٹ کورس 40بیج کے 612جوان اور 148خواتین اہلکاروں کی پاسنگ آؤٹ تقریب ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیر اعلی مراد علی شاہ تھے۔ تقریب سے خطاب میں کمانڈنٹ تنویر عالم اڈھو نے اہلکاروں کو ٹریننگ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی تربیت کو جدید خطوط پر استوار کیا جاچکا ہے، یہ سینٹر تربیت کے جدید تقاضوں سے آراستہ ہے، جسے آج ملک بالخصوص سندھ میں ہر قسم کی پولیس ٹریننگ کیلئے موزوں سمجھا جاتا ہے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ نے مہمان خصوصی کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور وزیر اعلیٰ نے آئی جی کو شیلڈ دی۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ نے اپنے خطاب میں ایلیٹ پولیس ٹریننگ سینٹر میں تربیت کے معیار پر اطمنان کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاس آؤٹ ہونیوالے اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی بعدازاں مہمان خصوصی نے پریڈ کا معائنہ کیا اور ٹریننگ میں بہترین کارکردگی پر جوانوں کو اسناد اور نقد انعامات دیئے۔انہوں نے جوانوں کی مہارت اور جذبے کی تعریف کی۔ اس موقع پر دیگر پولیس افسران اور عمائدین نے بھی شرکت کی، اس موقع پر وزیر اعلی نے کانسٹیبل کو گریڈ 5 سے گریڈ 7، ہیڈ کانسٹیبل کو گریڈ 7 سے 9 اور اے ایس آئی کو گریڈ 9 سے 11 میں ترقی دینے کا بھی اعلان کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More