جے آئی ٹی کیخلاف عبدالغنی مجید کی درخواست پر پراسیکیوٹر طلب

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بینکنگ کورٹ نے اربوں روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں انور مجيد کے بيٹے عبدالغنی مجيد کی جانب سے جے آئی ٹی کے نارواسلوک خلاف دائر درخواست پر پراسیکیوٹر کو طلب کرلیا ۔ عبدالغنی مجيد نے مؤقف اختیار کیا کہ جے آئی ٹی گواہوں سے من پسند بيان کے لئے دباؤ ڈال رہی ہے۔ بيان کے لئے گواہوں کو فون کرکے بلواکر طويل انتظار کرايا جاتا ہے۔ کھانے کی اجازت بھی نہيں دی جاتی، تفتيش کرنے والے اپنے بارے ميں کچھ نہيں بتاتا وہ کيا کرتے ہيں، دوران تفتيش غير متعلقہ سوالات اور گالم گلوچ تک کی جاتی ہے ، اومنی گروپ کے دفاتر پر چھاپوں کے باعث خوفزدہ ملازمین استعفے دے رہے ہیں،استدعا ہے کہ شفاف ٹرائل سميت جے آئی ٹی کو حدود ميں رہ کر کام کرنے اور پسند کا بيان لينے کے لئے دباؤ نہ ڈالنے کا حکم ديا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More