اشریف خاندان کو ای سی ایل سے نکالنے کیلئے نیب رائے طلب

0

سلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت داخلہ نے نواز شریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے نیب سے رائے مانگ لی ہےوزارت داخلہ رائے جاننے کے بعد نام نکالنے سے متعلق کارروائی کرے گی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر نے نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے سیکریٹری داخلہ کو درخواست دی تھی۔واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں وزارت داخلہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحب زادی مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More