دوبارہ عمرے پر اضافی فیس کی شرط ختم

0

ریاض (امت نیوز)سعودی حکومت نے دوبارہ عمرہ کرنے پر 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کر دی۔ذرائع کے مطابق سعودی حکومت نے پاکستانی حکومت کی درخواست کو منظور کرلی ہے اور دو سال میں عمرہ کرنے والوں پر عائد 2 ہزار ریال فیس کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔سعودی وزارت مذہبی امور کی جانب سے اس حوالے سے پاکستانی حکام اور عمرہ اور حج آپریٹرز کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے فیس کے خاتمے کا باضابطہ اعلان آئندہ چند روز میں متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات میں عمرہ فیس کا معاملہ اٹھایا تھا جس کے بعد سعودی ولی عہد نے پاکستانیوں کے لیے 2 ہزار عمرہ فیس ختم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More