اغوا – قتل کے مقدمات میں 2 مجرموں کو عمر قید
کراچی(اسٹاف رپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا برائے تاوان کے مقدمے میں مجرم عمران کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔سماعت پر ملزم عمران کو پیش کیا گیا۔عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔استغاثہ کے مطابق مجرم عمران نے 2017میں رضوان اختر کو اغوا کرکے اہلخانہ سے 30 ہزار تاوان وصول کرکے رضوان کو رہا کیا تھا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت نے قتل سے متعلق مقدمہ میں جرم ثابت ہونے پر مجرم سعید نور کو عمر قید کی سزا کا حکم دے دیا ہے۔سماعت پر عدالت کی جانب سے محفوظ فیصلہ سنایا گیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے 2012میں تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں ذاتی تنازعہ پر حسین نامی شخص کو قتل کیا تھا۔