اظہر علی مضحکہ خیز انداز میں آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی

0

ابوظہبی(امت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے اظہر علی میچ کے دوران مضحکہ خیز انداز سے آؤٹ ہونے والے پانچویں کھلاڑی بن گئے۔ جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میچ میں کے تیسرے روز یہ واقعہ تب پیش آیا جب اظہر علی پراعتماد بیٹنگ کر رہے تھے اور ان کے ساتھ اسد شفیق کریز پر موجود تھے۔ اظہر علی اپنے انفرادی 64 رنز بنا چکے تھے اور آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پوزیشن مستحکم ہو چکی تھی اس دوران اظہر علی نے پیٹر سڈل کی گیند پر تھرڈ مین کی جانب شاٹ کھیلی اور وہاں چونکہ کوئی فیلڈر بھی نہیں تھا تو چوکا یقینی تھا تاہم بول باوٴنڈری لائن کے پاس جا کر رک گئی اور دونوں بلے ایک دوسرے کے ساتھ بات کرنے کیلئے کریز کے درمیان کھڑے ہوگئے۔ امپائر نے نہ باوٴنڈری کا اشارہ کیا اور نہ ہی فیلڈرز نے باوٴنڈری ہوجانے پر مایوسی کا اظہار کیا لیکن دونوں بلے باز پچ کے درمیان کھڑے رہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More