دانش کنیریا نے6 سال بعد غلطی کا اعتراف کرلیا

0

لندن(امت نیوز)فکسنگ کیس میں تاحیات پابندی کے شکار قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے 6 سال بعد غلطی کا اعتراف کرلیا۔الجزیرہ ٹی وی کو انٹریو کے دوران گفتگو کا آغاز دانش کنیریا نے ان الفاظ سے کیا کہ میرا نام دانش کنیریا ہے اور میں اعتراف کرتا ہوں کہ 2012 میں انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ کی جانب سے مجھ پر لگائے گئے الزامات درست تھے۔دانش کنیرا نے کہاکہ آپ جھوٹ کے ساتھ زندگی نہیں گزار سکتے انگلش کرکٹ بورڈ کی جانب سے عائد فکسنگ کے دونوں چارجز میں ملوث ہونے کا اعتراف کرتا ہوں۔دانش کنیریا نے اپنے سابقہ ساتھی کرکٹرز سے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی اور کرکٹ حکام سے اپنے اوپر لگائی گئی تاحیات پابندی ختم کرنے کی درخواست بھی کی۔انہوں نے کہاکہ میں اب اتنا مضبوط ہوں کہ یہ فیصلہ کر سکوں کیونکہ آپ زندگی جھوٹ کے ساتھ نہیں گزار سکتے۔دانش کنیریا کے مطابق 6 سال قبل ان الزامات سے انکار کرنے کی ایک وجہ ان کے والد تھے جو اس وقت کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور بعد ازاں اپریل 2013 میں زندگی کی بازی ہار گئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کی نمائندگی کرنے پر میرے والد مجھ پر بہت فخر کرتے تھے اس لیے میرے اندر اتنا حوصلہ نہیں تھا کہ اپنی غلطی تسلیم کرنے کے بعد ان کا سامنا کر سکوں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More