ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو373رنز سےشکست-سیریزپاکستان کے نام

0

ابوظہبی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان نے آسٹریلیا کو 2 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے اور آخری میچ میں 373 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-0 سے جیت لی۔ابوظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ پر 47 رنز تھا اور انہیں جیت کے لیے 491رنز درکار تھے۔پاکستان کے فاسٹ باؤلر محمد عباس نے اپنی بہترین کارکردگی کو چوتھے روز بھی جاری رکھا اور 36رنز بنانے والے ٹریوس ہیڈ کو 71کے مجموعے پر آؤٹ کرکے اپنی ٹیم کو دن کی پہلی کامیابی دلا دی۔مچل مارش کو بھی محمد عباس نے 77کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا جنہوں نے صرف 5رنز بنائے تھے جس کے بعد 78رنز پر ارون فنچ اور ٹم پین کی وکٹیں بھی اڑا دیں جو اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے تاہم فنچ نے 31رنز بنائے تھے۔مچل اسٹارک 27رنز بنا کر آؤٹ ہونے والے چھٹے بلے باز تھے جنہیں یاسر شاہ نے آؤٹ کیا جس کے بعد پیٹر سڈل بھی صرف 3رنز کا اضافہ کر کے آؤٹ ہوئے۔محمد عباس نے 43رنز بنانے والے مارنس لبوشین کو آوٹ کرکے دوسری اننگز میں بھی اپنی 5وکٹیں مکمل کرکے میچ میں مجموعی طور پر 10وکٹیں حاصل کیں اور آسٹریلیا کی آٹھویں وکٹ گرا دی۔ یاسر شاہ نے 3رنز بنانے والے ہولینڈ کو حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ کرایا اور آسٹریلیا کی دوسری اننگز 164رنز پر تمام کردی۔آسٹریلیا کے ناتھن لایون نے آوٹ ہوئے بغیر 6 رنز بنائے جبکہ پہلے میچ کے ہیرو عثمان خواجہ انجری کے باعث دوسری اننگز میں بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آسکے۔ پاکستان کی جانب سے محمد عباس نے دوسری اننگز میں بھی 5 وکٹیں حاصل کیں، یاسر شاہ نے 3آؤٹ کیے اور میرحمزہ کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔ محمد عباس کو شاندار بائولنگ پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More