ویرات کوہلی ون ڈے انٹرنیشنل میں کیریئر کے 10 ہزار رنز کے قریب
نئی دہلی(امت نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی کو ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میں کیریئر کے 10 ہزار رنز مکمل کرنے کے لئے مزید 221 رنز درکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق ویرات کوہلی پرامید ہیں کے وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پانچ ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز میں یہ اعزاز حاصل کر لیں گے۔وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 221 رنز بناکر اس سنگ میل پر پہنچنے والے بھارت کے پانچویں اور مجموعی طور پر 13ویں کرکٹر بن سکتے ہیں۔