پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر ٹیسٹ سیریز جیت لی

0

ابو ظہبی (امت نیوز)پاکستان نے ابوظہبی ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 373 رنز سے شکست دیکر دو میچوں کی سیریز 0-1 سے جیت لی ٗمحمد عباس کی شاندار بولنگ کے باعث آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی دوسری اننگز میں بھی محض 164 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے اور عثمان خواجہ کے دستیاب نہ ہونے کے باعث پاکستان نے میچ جیت لیا۔پاکستان کی جانب سے میچ میں جہاں بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کی وہیں محمد عباس نے میچ میں مجموعی طور پر 10 وکٹیں لے کر فتح میں اہم کردار ادا کیا۔ عباس نے پہلی اننگز میں 33 رنز دے کر پانچ وکٹیں اور دوسری اننگز میں 62 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور پاکستان کی جانب سے گزشتہ 10 سال میں پہلی کسی میچ میں 10 وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے۔ابوظہبی میں کھیلے گئے سیریز کے آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز جب کھیل کا آغاز ہوا تو آسٹریلیا کا اسکور ایک وکٹ پر 47 رنز تھا اور انہیں جیت کیلئے 491 رنز درکار تھے۔پاکستان کے فاسٹ بائولر محمد عباس نے اپنی بہترین کارکردگی کو چوتھے روز بھی جاری رکھا اور 36 رنز بنانے والے ٹریوس ہیڈ کو 71 کے مجموعے پر آئوٹ کرکے اپنی ٹیم کو دن کی پہلی کامیابی دلا دی۔مچل مارش کو بھی محمد عباس نے 77 کے مجموعے پر پویلین بھیج دیا جنہوں نے صرف 5 رنز بنائے تھے جس کے بعد 78 رنز پر ارون فنچ اور ٹم پین کی وکٹیں بھی اڑا دیں جو اپنا کھاتہ بھی نہ کھول سکے تاہم فنچ نے 31 رنز بنائے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More