کرکٹ میں کرپٹ ترین بکیز بھارتی ہیں-آئی سی سی

0

دبئی (امت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اینٹی کرپشن یونٹ (اے سی یو) کے عہدیدار الیکس مارشل نے خطرناک حقیقت کا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرپشن میں ملوث اکثر بکیز بھارتی ہیں۔میڈیارپورٹ کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل اس وقت سری لنکن کرکٹ کی جڑوں میں پیوست کرپشن کے حوالے سے تفتیش کر رہی ہے۔سری لنکا کے عظیم کرکٹر سنتھ جے سوریا رواں ہفتے کے آغاز میں آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قواعد کی خلاف کے الزامات کا سامنا کرنے والے پہلے مشہور کھلاڑی بن گئے تھے۔سنتھ جے سوریا پر فکسنگ کے الزامات نہیں ہیں تاہم انہیں حکام کے ساتھ تفتیش میں معاونت نہ کرنے کا مرتکب قرار دیا گیا تھا۔آئی سی سی کے اینٹی کرپشن یونٹ نے حال میں مختصر طرز کی کرکٹ میں انگلینڈ اور سری لنکا کے کھلاڑیوں کے ساتھ کرپشن میں ملوث متحرک افراد کے حوالے سے معلومات جاری کی تھیں۔آئی سی سی کے جنرل منیجر اے سی یو مارشل نے بکیز کے مقامی ہونے کے حوالے سے ایک سوال پر بتایاکہ سری لنکا میں مقامی اور بھارتی دونوں کرپٹ افراد موجود ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More