مہنگائی کے تناسب سے تنخواہ اور پنشن میں اضافہ کیا جائے- منظور رضی
کراچی (پ ر) ریلوے ورکرز یونین کے مرکزی چیئرمین منظور رضی نے کہا ہے کہ مہنگائی نے سرکاری ملازمین سمیت عام عوام کی کمر توڑ دی ہے۔ عمران خان کی حکومت بڑھتی ہوئی مہنگائی کی تناسب سے سرکاری ملازمین اور پنشن ہولڈر کی تنخواہیں اور پنشں میں اضافہ کرے اور پی آئی اے کو بہتر بنایا جائے۔ اسٹیل ملز، پورٹ قاسم اور کے الیکٹرک کے معاملات پر بھی کابینہ میں بات کی جائے۔