امرتسر ٹرین نے راون میلے کے 50 شرکا کچل دیئے – 100 زخمی

0

امرتسر(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں ٹرین نے راون میلے کے 50 شرکا کچل دیئے ۔جبکہ 100 سے زائد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ضلعی پولیس افسر لکھبیر سنگھ کے مطابق امرتسر کے علاقے دھوبی گھاٹ کے قریب جورا پھاٹک ریلوے کراسنگ پر میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی اور اس دوران علاقہ آتش بازی اور کریکر دھماکوں سے گونج رہا تھا کہ انہیں ٹرین کا سائرن سنائی نہ دیا جس کے باعث ٹرین درجنوں افراد کو پلک جھپکتے کچل کر روانہ ہوگئی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت پھاٹک کھلا ہواتھا جب کہ اچانک ٹرین آنے پر ٹریک پر موجود ہجوم بچنے کے لیے دوسرے ٹریک کی طرف بھاگا تاہم عین اسی وقت اس ٹریک پر بھی ٹرین آگئی۔سابق بھارتی کرکٹراور وزیر لوکل باڈی ناجوت سدھو کی اہلی ناجوت کور سدھو اس میلے میں بطور مہمان خصوصی شریک تھیں ،ان کا کہنا ہے کہ حادثے سے قبل میں گھر آچکی تھی ،اطلاع پر جائے وقوعہ پر گئی تاہم ہجوم کے باعث لوگوں کے قریب نہیں جاسکی ۔جبکہ حادثے کے بعد مقامی اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں 35 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام کو فوری طور پر زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More