برطانیہ میں بچیوں سے زیادتی پر ایشیائی گروہ کو 220 سال قید

0

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانیہ میں پاکستانی، بھارتی اور دیگر ایشیائی ممالک سے وابستہ ایک ایسے گروہ کو220برس قید کی تاریخی سزا سنائی گئی ہے جو ایک عرصے سے نابالغ بچیوں سے جنسی زیادتی، منشیات فروشی، بلیک میلنگ اور انہیں حبسِ بے جا میں رکھنے میں ملوث تھا۔ ہڈرزفیلڈ گرومنگ گینگ نامی اس گروہ نے 2004 سے 2011 تک کم ازکم 15 کم سِن بچیوں کو منشیات کا عادی بنایا ، انہیں بلیک میل کیا اور ان سے جنسی زیادتی کی۔ اس گروہ کا سرغنہ 35 سالہ امیر سنگھ ڈھالی وال کو قرار دیا گیا ہے جسے ان گنت بچیوں کے ریپ اور 54 جرائم کے نتیجے میں 18 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔گروہ کا ایک رکن ضمانت پر رہا ہونے کے بعد پاکستان فرار ہوچکا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More