شاہ سلمان کا ترک صدر کو فون
انقرہ(امت نیوز) سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ترک صدر رجب طیب اردوغان سے ٹیلی فون پر بات چیت کی۔ جمعہ کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے دوران صحافی جمال خشوگی کے قتل کے حوالے سے معلومات کا تبادلہ ہوا۔ ترک صدر نے سعودی بادشاہ کو واقعے کی تحقیقات سے دنیا کو آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا۔دونوں رہنماؤں نے تحقیقات تعاون جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔