مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے حاملہ خاتون شہید کردی

0

سری نگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے فائرنگ کرکے حاملہ خاتون کو شہید کردیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے گزشتہ 3 روز کے دوران قابض فوج 9 کشمیریوں کو شہید کرچکی ہے۔رپورٹس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں چند نامعلوم افراد کی جانب سے قابض فوج کے کیمپ پر گرنیڈ پھینکا گیا جس کے جواب میں بھارتی فوج نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی، فردوسہ اختر نامی خاتون بھارتی فوج کی فائرنگ کی زد میں آنے سے شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق خاتون اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ چکی تھیں جب کہ وہ 5 ماہ کی حاملہ تھیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More