ورلڈکپ تیاری کیلئے ہاکی فیڈریشن گرانٹ کی منتظر

0

لاہور(امت نیوز) قومی کھیل کی ترقی کے ذمہ داروں نے بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کی تیاریوں کے لئے آٹھ کروڑ کی فوری گرانٹ جاری کرنے کی درخواست کررکھی ہے جس پر ابھی تک پی ایچ ایف عہدیداروں کو مثبت جواب نہیں ملا اور نہ ہی جلد امید کی کوئی کرن دکھائی دینے کا امکان ہے۔پی ایچ ایف کے ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ حکومت ابھی تک ٹال مٹول سے کام لے رہی ہے۔ درخواست پر ہر بار ایک نیا اعتراض لگادیا جاتا ہے، آڈٹ رپورٹس کا تقاضا کیا جارہا ہے، ہمارا موقف ہے کہ ہر حساب دینے کو تیار ہیں، ابھی جو گرانٹ فوری طور پر درکار ہے اسے تو ریلیز کریں۔ ایک ایک پائی کے خرچ کا ریکارڈ موجود ہے۔ تاہم ابھ تک ہماری درخواست پر ایکشن نہیں ہوا جس کی بنا پر ہاکی امورز چلانا مشکل تر ہوتا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More