ٹریفک قوانین کا نفاذ احسن- اچانک گرفتاریاں ناقابل قبول ہیں- حافظ نعیم

0

کراچی (پ ر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمنٰ نے کہا ہے کہ ٹریفک قوانین کا نفاذ بہت اہم اور قابل تحسین ہے۔ لیکن لاقانونیت کا رجحان پیدا کرنے اور بڑھانے میں خود پولیس کا سب سے بڑا ہاتھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب انہی اہلکاروںکوجرمانوں اور عوام کو گرفتار کرکے جیل بھیجنے کا اختیار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ دیرپا حکمت عملی بناکر پولیس کی لوٹ مارکی مکمل بندش ہونی چاہئے۔ مہم کے پہلے ہی مرحلے میں گرفتاریوں کے بجائے مسلسل خلاف ورزی اورسنگین لاقانونیت کے مرتکب افراد کے خلاف ہی انتہائی اقدامات کیے جانے چاہئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More