ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کیخلاف مہم آج سے شروع

0

کراچی(خبر ایجنسیاں)محکمہ ایکسائز سندھ نےٹیکس کی عدم ادائیگی ،اور ٹرانسفر لیٹر پر چلائی جانے والی گا ڑیو ں سے ٹیکس و صو لی کیلئے پیر 22 اکتوبر سے ٹیکس نادہندہ گاڑیوں کے خلاف روڈ چیکنگ مہم کا اعلان کر دیا ہے۔مہم یکم نومبر تک جاری رہے گی ۔ یہ بات وزیر ایکسائز سندھ مکیش کمار چاولہ کو ایک اجلاس میں بتائی گئی ۔اجلا س کو بتایا گیا کہ نا د ہندہ گاڑیو ں سے ٹیکس وصو لی کیلئے11ٹیمیں38مقا ما ت پر تعینات ہوں گی۔ کراچی میں عوامی مرکز، شہید ملت، ڈی ایچ اے فیز 1 کلفٹن، ماڈل کالونی ، کورنگی انڈسٹریل ایریا ، ایم اے جناح ٰ ڈینسو ہال، سائیٹ ایریا،ناظم آباد،پی آئی ڈی سی ، آئی آئی چندریگر روڈ اور گلشن حدید میں نیشنل بینک جبکہ حیدر آباد میں شہباز بلڈنگ اور فاطمہ جناح برانچوں میں جمع کرایا جاسکے گا۔مہم کے دورا ن چنگچی رکشے، آٹو رکشے، بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں،مشکوک نمبر پلیٹ یا معیاد پوری کر نے والی نمبر پلیٹ یا پر انی پلیٹ یا قانون شکنی کے مرتکب نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو گی۔ صوبا ئی وزیر مکیش کما ر چا ولہ نے افسرا ن و عملے کو بلا امتیا ز کار روا ئی کرنے اور مہم کے دو را ن شائستگی کا مظا ہر ہ کرنے اور کسی سے بھی بدتمیز ی نہ کرنےاور ٹر یفک رو ا نی میں خلل نہیں نہ آنے دینے کی ہدایت کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More