مہنگائی کس کی وجہ سے بڑھ رہی ہے- مجھے معلوم نہیں-صدر مملکت

0

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاہے کہ معلوم نہیں مہنگائی کیوں بڑھ رہی ہے۔ این اے 247 کے ضمنی انتخاب میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے صدر کا کہنا تھا کہ اپنے پسندیدہ شخص اور پسند کی جماعت کو ووٹ دیا ہے تاہم اس کا نام نہیں بتاسکتا۔مہنگائی بڑھنے سے متعلق ان سے جب سوال کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ مہنگائی کس کی وجہ سے بڑھ رہی ہے، مجھے معلوم نہیں ۔ 15 دن یا ایک مہینے میں مہنگائی کیسے بڑھ سکتی ہے۔ ان سے سوال کیا گیا کہ ووٹنگ ٹرن آؤٹ بہت کم ہے تو انھوں نے جواب دیا کہ ضمنی انتخاب میں ایسا ہوتا ہے۔ انھوں نے حلقے کے ووٹرز سے مطالبہ کیا کہ جس جماعت کو ووٹ دینا ہے، گھر سے باہر نکلیں اور ووٹ ڈالنے آئیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More