واٹر کمیشن کے احکامات پرجمشید ٹاؤن میں مزید 21غیرقانونی تعمیرات سربمہر

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واٹر کمیشن کے احکامات پر جمشید ٹاؤن ون میں مزید 21غیر قانونی تعمیرات سر بمہر کردی گئیں اور دوبارہ تعمیرات روکنے کے لئے علاقہ پولیس کو خطوط ارسال کردئیے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے قائم کردہ واٹر کمیشن کے احکامات پر ایس بی سی اے نے جمشید ٹاؤن ون میں مزید 21غیر قانونی تعمیرات کو سربمہر کردیا جس میں گارڈن کے پلاٹ نمبر559 ، پلاٹ نمبر327/5/4 ،پلاٹ نمبر 128/3،گارڈن ویسٹ میں پلاٹ نمبر201، پلاٹ نمبر414، پلاٹ نمبر 438/1 ، پلاٹ نمبر 439/1 ، جمشید کوارٹر میں پلاٹ نمبر 819، پلاٹ نمبر 762،پلاٹ نمبر 812، جمشید کوارٹرز عامل کالونی میں پلاٹ نمبر386 ، پلاٹ نمبر 401، پلاٹ نمبر 629 ، کیتھولک کالونی میں پلاٹ نمبر209 ،پلاٹ نمبر242، پلاٹ نمبر567،شکارپورکالونی میں پلاٹ نمبر536، پلاٹ نمبر 522، کاسموپولٹین سوسائٹی میں پلاٹ نمبر351،پلاٹ نمبر 338 ، اور پارسی کالونی میں پلاٹ نمبر128 شامل ہیں ۔ تمام پلاٹس پر تقشوں کی حتمی منظوری اور این او سی برائے تشہیر و فروخت کے بغیر کمرشل تعمیرات کا سلسلہ جاری تھا ایس بی سی اے نے دوبارہ غیر قانونی تعمیرات روکنے کیلئے علاقہ پولیس کو خطوط ارسال کر دیئے ہیں ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More