راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے چینی بینک فنڈدینے پر آمادہ

0

راولپنڈی (اے پی پی ) چینی بینک راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے فنڈدینے پر آمادہ ہوگیا، فروری 2019 سے کام کا آغاز متوقع ہے ،منصوبہ 439 ملین ڈالر کی لاگت سے مکمل ہو گا۔تفصیلات کے مطابق ایشئین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک نے راولپنڈی رنگ روڈ منصوبے کیلئے 402 ملین ڈالر دینے پر رضا مندی ظاہر کر دی ہے۔چینی بینک قرض کی حتمی منظوری رواں برس دسمبر میں دے گا۔پنجاب حکومت نے رنگ روڈ منصوبے کی منظوری دے دی ہےجبکہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کی طرف سے سے راولپنڈی رنگ روڈ مجوزہ منصوبے کے پی سی ٹو کی بھی رواں ماہ کے دوران منظوری متوقع ہے، منصوبے کا پی ایم یو بھی پی سی ٹو کا حصہ ہے،رنگ روڈ منصوبے کیلئے لینڈ ایکوزیشن (اراضی خریداری )پر 6ارب روپے کی رقم پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔اس حوالے سے ذرائع نے بتایاکہ رنگ روڈ منصوبے کا تفصیلی ڈیزائن آئندہ دو ماہ میں تیار کرے گا اور کنٹریکٹرزکی پری کوالفکیشن کا پراسیس بھی شروع ہو گا ۔رنگ روڈ پر ٹال ٹیکس کی رقم کا تعین بھی نیسپاک کرے گا ۔اس ضمن میں ایشئین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بنک کے پانچ رکنی وفد کوآر ڈی اے میں منعقدہ میٹنگ کے دوران منصوبے بارے خصوصی بریفنگ بھی دی گئی ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More