گھمکول شریف حضرت خواجہ زندہ پیر کاعرس اختتام پذیر
کوہاٹ (نمائندہ امت)کوہاٹ میں گھمکول شریف حضرت خواجہ زندہ پیر کا 71واں عرس اختتام پذیر ہو گیا۔عرس کے آخری روز گھمکول شریف کے فرزند سید حبیب اللہ شاہ نے ملک اور عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا فرمائی۔نعت خوانی بھی کی گئی۔ ملک کے معروف علماء اور بزرگان سمیت ملک اور بیرون ملک سے لاکھوں عقیدت مندوں نے شرکت کی۔ پاکستان کے لیے پیر صاحب نے خصوصی دعا کی۔عرس کی تین روزہ تقریبات 19اکتوبر سے شروع ہوئیں جو 21کو اختتام پذیر ہوئیں۔عرس کے موقع پر سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے پولیس کے علاوہ پاک فوج بھی تعینات تھی۔