پنجاب حکومت نے میٹرو بس کو سفید ہاتھی قرار دے دیا

0

لاہور(امت نیوز) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب اورصوبائی وزیراطلاعات نے میٹروبس منصوبے کوناقابل عمل اورسفیدہاتھی قرار دے دیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ میٹرومنصوبہ آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے، عوام سے ووٹ لینے کیلئے یہ منصوبے شروع کئے گئے جس کی کوئی منطق نہیں، انھوں نے خدشہ ظاہر کیاکہ اورنج ٹرین کا بھی میٹروبس جیسا ہی حال ہوگا،شہباز گل نے کہا کہ بڑے منصوبے شوکیس کرکے ووٹ بٹورے گئے۔ دوسری جانب وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے میٹرو بس منصوبے کوسفید ہاتھی قرار دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More