کلوئی میں ہندوئوں نے مسجد تعمیر رکوادی

0

مٹھی (نمائندہ امت) تھرپارکر کی تحصیل کلوئی میں ہندوؤں نے مسجد کی تعمیر رکوا دی۔ مختار کار بھی میگھواڑ کمیونٹی کے ہم نوا بن گئے اور کام بند کرانے میں پیش پیش رہے۔ تفصیلات کے مطابق تھر پارکر کی تحصیل کلوئی میں مرکزی جماعت اہلحدیث کی جانب سے مسجد کا بنیاد رکھا گیا۔ یہ پلاٹ خدابخش نے فی سبیل للہ مسجد کے لئے حوالے کیا تھا ، جس پر پلاٹ ہموار کر کے باقاعدہ سے مسجد بنانے کا کام شروع کیا گیا، تو ہندوؤں کی میگھواڑ کمیونٹی نے مخالفت کر دی۔ انہوں نے کام بند کرنے کی دھمکیاں دیں۔ اور جواز پیش کیا کہ یہ علاقہ ہندوؤں کا ہے۔ حالانکہ اس علاقے میں مسلمانوں کی بھی خاصی تعداد موجود ہے۔ بعد ازاں مختار کار کلوئی غلام مصطفےٰ کو بھی ہم نوا بنا لیا۔ ان سے ملکر مسجد کا کام بند کرا دیاہے۔ دوسری جانب مرکزی جمعیت اہلحدیث کے امیر مولانا حسن سموں نے کہاہے کہ مسجد مخیر حضرت کے اپنے ذاتی پلاٹ پر بنارہے ہیں ۔ جہاں مسلم آبادی بھی ہے مگر سیاسی بنیاد پر مسجد کا کام بند کرایا گیاہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More