سعید آباد کے مدرسے میں گارڈ کی ہلاکت کا معمہ حل ہو گیا

0

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سعید آباد میں 4 روز قبل مدرسے میں فائرنگ سے سیکورٹی گارڈ کی ہلاکت کا معمہ حل ہوگیا۔پولیس نے قتل میں ملوث مدرسے کے طالب علم کو گرفتار کرلیا۔طالبعلم سے سیکورٹی گارڈ کا اسلحہ اتفاقیہ طور پر چل گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد تھانے کے علاقے میں واقع مدرسے جامعہ المطفیٰ الرضویہ میں 18اکتوبر کو فائرنگ واقعہ میں سیکورٹی گارڈ زاہد خان جاں بحق ہوگیا تھا۔سعید آباد پولیس نے معمہ حل کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث ملزم حمزہ مجید ولد عبدالمجید کو گرفتار کرلیا۔ایس آئی او محمد سعید کے مطابق گرفتار ملزم اسی مدرسے کا طالب ہے۔گارڈ اور طالبعلم ایک ساتھ بیٹھے تھے۔اس دوران گارڈ نے پستول سے میگزین نکال کر ٹیبل پر رکھ دیا، جس پر طالبعلم نے پوچھا کہ پستول خالی ہے ، تو سیکورٹی گارڈ نے ہاں کہا،جس پر طالبعلم نے ٹریگر دبایا تو گولی چل گئی اور سیکورٹی گارڈ گولی لگنے سے چل بسا۔واقعہ اتفاقیہ طور ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More