اسلام آباد میں دھرنے پر یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے تمام مطالبات تسلیم

0

اسلام آباد (نمائندہ امت ) وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کے تمام مطالبات تسلیم کرلیے اور اعلان کیا ہے کہ تمام ملازمین کو تین تین مرلے کے گھر دئیے جا ئیں گے ،ہیلتھ کارڈ بھی جاری ہوں گے،تمام کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کومستقل کر دیا جائے گا۔تفصیلا ت کے مطابق پیر کو یو ٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے ملازمین نے ادارے کی متوقع نجکاری کے خلاف اسلام آباد میں جلوس نکالا اوراحتجاج کیا۔ جلوس میں سینکڑوں ملازمین نے شرکت کی۔ملازمین بلیو ایریا میں یو ٹیلیٹی اسٹورز ہیڈ آفس کے سامنے جمع ہو ئے اور ا حتجا جی ما رچ کرتے ہوئے ڈی چوک کی جانب روانہ ہو ئے ۔ڈی چوک پہنچ کرمظاہرین نے مطالبا ت کی منظوری تک دھرنا دینے کا اعلان کیا ۔، دھرنے اور احتجاج کے شرکاء نے ڈی چوک بلاک کردیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔جس کے بعد حکومتی وفد یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین سے مذاکرات کیلئے ڈی چوک میں دھرنے میں پہنچ گیا۔ وفد میں نعیم الحق اور فرخ حبیب و دیگر شامل تھے ۔وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظاہرین کے تمام مطالبات تسلیم کرتے ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کوگھر اورہیلتھ کارڈ جاری کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر تجارت کے بیرون ملک سعودی عرب کے دورے پر ہونے کے باعث ابھی نوٹیفکیشن جا ری نہیں ہوسکتا، تمام کنٹریکٹ اورڈیلی ویجز ملازمین کومستقل کریں گے، کسی ملازم کو نہیں نکالا جائے ، یوٹیلیٹی اسٹورزکارپوریشن کوبند نہیں کریں گے بلکہ اسے بچائیں گے۔ حکومتی مذاکرات کے بعد دھرنے کے مقام پر پولیس کی بھاری نفری بھی پہنچ گئی۔ جنھوں نے ٹریفک کا نظام بحال کرایا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More