وزیراعظم سے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی الوداعی ملاقات
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے الوداعی ملاقات کی ۔وزیراعظم نے الوداعی ملاقات میں لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی پیشہ وارانہ خدمات کو سراہا ۔وزیر اعظم نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل نویدمختارنےبطورڈی جی آئی ایس آئی بہترین خدمات سرانجام دیں۔عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے مستقبل کےلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔