پی ایچ ایف کے پاس انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کا موقع

0

اسلام آباد(امت نیوز) فیڈریشن آف انٹرنیشنل ہاکی ( ایف ائی ایچ ) نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کوانٹرنیشنل ہاکی ٹورنامنٹ کے ملک میں انعقادکے لیے گرین سگنل دے دیا۔ایف آئی ایچ کے ایونٹ ڈائریکٹر مارٹن نے پی ایچ ایف کے جنرل سیکریٹری سابق اولمپئن شہبازاحمدکوتحریری طور پر آگاہ کیا ہے کہ لاہور میں 20سے 30 نومبرتک شیڈول انٹرنیشنل ایونٹ کے لیے ایف آئی ایچ اورایشین ہاکی کے ساتھ الحاق شدہ ممبر ممالک اس ایونٹ میں شرکت کرسکتے ہیں اس حوالے سے ایف آئی ایچ مکمل تعاون کویقینی بنائے گی۔پی ایچ ایف کے جنرل سیکریٹری سابق اولمپئن شہباز احمد کا کہنا ہے کہ ملک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اورموجودہ حکومت کی موثرکاوشوں سے ملک میں کھیلوں کے بین الاقوامی مقابلوں کے حوالے سے ماحول ساز گار ہوگیا ہے۔لاہور میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل ہاکی کے ایونٹ میں شریک تمام ٹیموں کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائیں گی۔
٭٭٭٭٭

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More