کراچی(اسٹاف رپورٹر)رینجرز اور پولیس نے متحدہ لندن کے بھتہ خور، لیاری گینگ وار کے کارندے، ٹریفک پولیس کے بیٹر سمیت 32 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا، جب کہ ون ویلنگ اور ریس لگانے پر 5 نوجوان بھی دھرلیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق رینجرز نے موچکو کے علاقے سے متحدہ لندن کے بھتہ خور محمود عرف سناٹا کو گرفتار کیا۔ رینجرز کے مطابق ملزم بھتہ خوری، چائنا کٹنگ اور ہوائی فائرنگ جیسے جرائم میں ملوث ہے۔کلری کے علاقے سے گینگ وار کے کارندے شہزاد چنہ کو پکڑا گیا۔رینجرز کے مطابق ملزم اسلحے کی ذخیرہ اندوزی اور مختلف جرائم کی سہولت کاری میں ملوث ہے ۔رینجرز نے سعودآباد، بلوچ کالونی، موچکو اور شفیع گوٹھ کے علاقوں سے 15ملزمان عبالباسط عرف نونو، محمد نصیر عرف الرٹ، امجد خان، وقاص شاہ، مدثر عرف ناٹا، فرحان، محمد طارق، سید رضوان الحق عرف ٹیکسی، توحید، دانش عرف پاپا، نادر پرویز عرف ڈالر کاشف، شازل عرف چیتا، نایاب علی اور صدام حسین کو گرفتار کیا۔کورنگی پولیس نے شہری محمد حسین کے گھر میں گھسنے والے 3ملزمان الیاس، عبدالرحمن اور عبدالرحیم کو گرفتار کرکے اسلحہ اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزمان پہلے بھی جیل جاچکے ہیں۔ زمان ٹائون پولیس نے 4موٹر سائیکل لفٹرز ہارون، کاشف، فرید، محمد شیراز، محمود آباد پولیس نے 2منشیات فروشوں جہانگیر، اکرم، اقبال مارکیٹ پولیس نے 2منشیات فروشوں جمال، نیک زادہ، ملزم قیصر، سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے مقابلے کے بعد 2ملزمان ابراہیم، ارشاد عرف شارق، پاپوش نگر پولیس نے ملزم تاج محمد اور لیاقت آباد پولیس نے ٹریفک پولیس کے بیٹر عارف کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ملزم خود بھی رکشہ ڈرائیور ہے اور ٹریفک پولیس کے لئے رکشے والوں سے بیٹ جمع کرتا تھا۔ درخشاں پولیس نے ون ویلنگ اور ریس لگانے والے 5 نوجوانوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔