چھوٹے تاجروں نے کل احتجاج کا اعلان کردیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)تاجر رہنمائوں عثمان شریف، جاوید حاجی عبداللہ ، نوید احمد ، محمد ربّان ، حاکم خان ، وکیل الدین، ملک سلیم، شوکت ربانی اور ٹیکسی یلو کیب ایسوسی ایشن کے صدر حافظ الحق حسن زئی نے اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر محمود حامد کو اولڈ بلڈنگ مافیا کی جانب سے 10کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس دینے کی مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کل (بدھ) دن 3 بجے پاکستان چوک پر احتجاج کیا جائے گا۔اسمال ٹریڈرز کو نوٹسز اور دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں کیا جاسکتا۔