شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس پر کل عام تعطیل ہوگی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ حکومت نے صوفی شاعر شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 24 اکتوبر بروز بدھ کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی صفر کی 14 تاریخ کو معروف صوفی بزرگ شاہ عبدالطیف بھٹائی کا 275 واں عرس انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا۔چیف سیکریٹری نے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بدھ کو صوبائی محکموں ،خودمختارکارپوریشنز ،بلدیاتی اداروں اورنجی تعلیمی ادارو ں میں بھی چھٹی ہوگی۔