حکومت ایف آئی اے کی جے آئی ٹی سے تعاون کررہی ہے۔مرتضیٰ وہاب
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی مشیر اطلاعات، قانون و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ حکومت ایف آئی اے کی جے آئی ٹی کے ساتھ بھرپور تعاون کررہی ہے۔ جے آئی ٹی کے ساتھ تعاون نہ کرنے کا تاثر قطعی درست نہیں ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جے آئی ٹی نے جو ریکارڈ مانگا وہ فراہم کیا گیا ہے بعض محکموں کا دس سالہ مانگا گیا ریکارڈ مرتب کرکے جلد فراہم کردیا جائیگا۔10 سالہ ریکارڈ کو جمع کرنے میں وقت درکار ہوتا ہے۔سندھ حکومت نے کسی موقع پر بھی جے آئی ٹی کو ریکارڈ کی فراہمی میں تاخیر سے کام نہیں لیا۔