مریخ کی سطح کے نیچے زندگی کے لیے ضروری آکسیجن کا انکشاف

0

کیلیفورنیا(مانیٹرنگ ڈیسک)ماہرین فلکیات نے انکشاف کیا ہے کہ زمین کے پڑوسی سیارے کی سطح پر نیچے زندگی کیلئے ضروری آکسیجن دریافت ہوئی ہے جس کے بارے میں جاننے کے لیے مٹی کے اندر جھانکنا ہوگا۔نیچر جیو سائنس میں شائع رپورٹ کے مطابق مریخ کی مٹی میں آکسیجن موجود ہے۔ مریخ پربھیجے گئے خلائی روبوٹ’کیوروسٹٰی نے چند پتھر دیکھے ہیں جو آکسیجن سے بھرپور ہیں۔ جب کہ وہاں نمکین پانی کے ذخائر بھی ملے ہیں جہاں آکسیجن کا امکان ہے ۔ سائنسداں ولاڈا اسٹاکن کووچ کا کہنا ہے کہ سیارے پر خرد نامئے یعنی بیکٹیریا، اسفنج کی نشوونما کے لیے آکسیجن کی بھرپور مقدار پائی جاتی ہے۔اس کا یہ ہرگز مطلب نہیں کہ انہوں نے مریخ پر زندگی دریافت کرلی ہے بلکہ حیات کسی صورت میں موجودگی کی آزمائش کیلئے ٹیکنالوجی موجود نہیں تاہم 2020ء میں ناسا جدید ترین روبوٹ مریخ پر بھیجے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More