کوالالمپور جانے والی پی آئی اے پرواز 5گھنٹے تاخیر کا شکار

0

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کوالالمپور جانیوالی پی آئی اے پرواز 5گھنٹے تاخیرکا شکارہونے پر مسافروں نے شدید احتجاج کیا ۔تفصیلات کے مطابق پی کے 896 اور 897 میں تقریباً 500 مسافروں نے کراچی سے کوالالمپور اور کوالالمپور سے کراچی کے لیئے بکنگ کرائی تھی پرواز کو شام 4 بج کر 40 منٹ پر کوالالمپور کے لیئے روانہ ہونا تھا جس کیلئےمسافرایک بجے ہی سے ایئرپورٹ آنا شروع ہو گئے تھے جب مسافر ا بورڈنگ کارڈ کیلئے کاؤنٹر پر پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ابھی طیارہ موجود نہیں ہے طیارہ آنے پر بورڈنگ کارڈجاری ہوگا ‘ایک گھنٹے انتظار کے بعد مسافروں نے احتجاج شروع کر دیا جس پر مسافروں کو بتا یا گیا کہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہورہی ہے جیسے ہی طیارہ آپریشنل پوزیشن میں آئے گا بورڈنگ پاس جاری کردیئے جائیں گے تاہم مسافروں نے عملے کے سامنے پی آئی اے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کیان کا کہنا تھا کہ اگر پرواز میں تاخیر تھی تو انہیں بروقت مطلع کیوں نہ کیا گیا،دوسری جانب ترجمان پی آئی اے نے کہا کہ کوالالمپور جانیوالی پرواز پی کے 896آپریشنل وجوہات کی بنا پر پ5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ۔یہ پرواز رات پونے10بجےروانہ کی جائے گی ۔اسی طرح کوالالمپور سے کراچی آنے والی پرواز پی کے 897بھی 5گھنٹے کی تاخیر سے کوالالمپور سے روانہ ہو گی۔ترجمان نے کہا کہ مسافروں کو تاخیر کے حوالے سے دستیاب ٹیلی فون نمبروں پر اطلاع دے دی گئی ہے۔ ٹریول ایجنٹوں کے ذریعے کرائی گئی بکنگ کے بارے میں ٹریول ایجنٹس کو بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ اپنے مسافروں کوتاخیر سے متعلق آگاہ کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More