وزیراعلیٰ نے فیصل واوڈا کو والو مین کی نوکری کی پیشکش کردی
سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈ کو والو مین کی نوکری دینے کی پیشکش کردی۔گزشتہ روز سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کم عقل لوگ 18 ویں ترمیم رول بیک اور این ایف سی میں حصہ کم کرنےکی باتیں کررہے ہیں، حکومت میں آنا آسان لیکن حکومت کرنا الگ چیز ہے،اگر کچھ کہوں گا تو بر امان جائیں گے۔