سراج الحق نے مخالف جماعتوں کے کیمپوں کا دورہ کر کے تاریخ رقم کردی
لوئر دیر (مانیٹرنگ ڈیسک )امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کسی مخالف سیاسی جماعتوں کے پولنگ کیمپوں کا دورہ کرکے تاریخ رقم کردی۔جماعت اسلامی کی جاری کردہ ویڈیو میں سراج الحق کو اپنے کارکنان کے ہمراہ پنےحلقہ این اے 7میں تحریک انصاف کے پولنگ کیمپ کا دورہ کر تے دکھایاگیا ہے ۔ویڈیو میں پی ٹی آئی کارکنان سراج الحق زندہ باد کے نعرے بھی لگا رہے ہیں۔ انہوں نے اے این پی کے کیمپ کا بھی دورہ کیا ۔